چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم ہلکی ہوائیں چلنے سے حبس میں کمی ہو گی۔ گزشتہ روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ژوب، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ۔

مزید :

علاقائی -