ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے : فضل الرحمن

ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دی جائے : فضل الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) قائدمتحدہ مجلس عمل و جمعیت علمااسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس ہے ختم نبوت قانون میں تبدیلی کے مجرموں کی نشاندہی ہو گئی ہے، ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق قائدمتحدہ مجلس عمل و جمعیت علمااسلام کے امیرمولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت میں تبدیلی کے مجرموں کی نشاندہی ہو چکی ہے اس بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تفصیلی فیصلے میں نشاندہی بھی کر دی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ہم اپیل کرتے ہیں کہ ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے جنکی وجہ سے پورے ملک میں ایک بے چینی کی فضا بنی اور مذہبی طبقے میں انتہائی تشویش کا باعث ہوا اور پوری امت کو پریشانی میں مبتلا کیا ایسے ملک و دین دشمن عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرسکے۔

مزید :

علاقائی -