قومی اسمبلی ، 14آراوز کو پوسٹل بیلٹ پیپر زکیلئے 272درخواستیں وصول

قومی اسمبلی ، 14آراوز کو پوسٹل بیلٹ پیپر زکیلئے 272درخواستیں وصول

  

لاہور(نامہ نگار)ریٹرننگ افسروں کے پاس پوسٹل بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔آج سے ریٹرننگ افسروں کی طرف سے پوسٹل بیلٹ پیپربھجوانے کا کام شروع ہو جاے گا ۔پہلے مرحلے میں ان سرکاری ملازم اور فوج کے جوانوں کو پوسٹل بیلٹپ پیپر سیل کرکے بھجواے جائیں گے جن کے حلقے میں ووٹ ہیں اور ملازمت دوسرے اضلاع میں کررہے ہیں دوسرے مرحلے میں ان کو بھجواے جائیں جن کی ڈیوٹی الیکشن میں لگی ہے اور وہ مصروفیت کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔قومی اسمبلی کے 14ریٹرننگ افسروں کے پاس پوسٹل بیلٹ پیپر منگوانے کے لئے 272درخواستیں وصول ہوئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے 30 ریٹرننگ افسروں کے پاس 300 درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔

پوسٹل بیلٹ

مزید :

علاقائی -