مردم شماری کے حوالے سے جعلی کالز پر ایف آئی اے پورے ملک میں متحرک ہو گئی

مردم شماری کے حوالے سے جعلی کالز پر ایف آئی اے پورے ملک میں متحرک ہو گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)مردم شماری کے حوالے سے جعلی کالز پر ایف آئی اے پورے ملک میں متحرک ہو گئی ۔جاری بیان کے مطابق مردم شماری کے حوالے سے جعلی کالز پر ایف آئی اے پورے ملک میں متحرک ہو گئی ہے اور اس حوالے سے پورے ملک میں ایف آئی اے ڈائریکٹوریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔جعلساز مردم شماری کے نام پر عوام کا ذاتی ریکارڈ جمع کر رہے تھے،ایف آئی اے نے تمام بینکوں کے منیجرز کو سائبر سیکورٹی بڑھانے کی ہدایات کر دی ہے،بینک عملہ کو اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو جعلی آرمی آفیسر بن کر معلومات لینے والوں کے خلاف دو سو درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔جعل ساز عوام کی خفیہ معلومات حاصل کر کے مالی فراڈ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

ایف آئی اے

مزید :

علاقائی -