محسن حبیب وڑائچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر بیرسٹر ظفر اللہ کی گرفتاری کا امکان، آن لائن کادعویٰ
اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام نے اربوں روپے کرپشن سکینڈل کے مرکز ی کردار محسن حبیب وڑائچ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کیخلاف اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب حکام نے اس حوالے سے تمام ضروری لوازمات و انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے بیرسٹر ظفر اللہ خان کو اگلے چند دنوں میں گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کرپشن کے ملزمان کے نا م نکالے تھے ان میں سر فہرست محسن حبیب وڑائچ بھی شامل ہے جس کا نام عدالت کے حکم پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اب این آئی سی ایل کرپشن سکینڈل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جبکہ چیف جسٹس نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے تاہم محسن حبیب وڑائچ لندن بھاگ گیا ہے اور اس کو ملک سے بھاگنے کا موقع فراہم کرنے پر بیرسٹر ظفر اللہ خان کو جلد گرفتار کیا جا سکتا ہے اور اسی مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔
آن لائن دعویٰ