آگے لٹیرے بھاگیں پیچھے آ گیا کپتان تحریک انصاف کا انتخابی نغمہ

آگے لٹیرے بھاگیں پیچھے آ گیا کپتان تحریک انصاف کا انتخابی نغمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) آگے لٹیرے بھاگیں پیچھے آ گیا کپتان کا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم نے بے گھر نہ کوئی رہے بھوکا نہ کوئی سوئے ۔بیروزگاری جائے کا خصوصی انتخابی نغمہ جاری کر دیا ہے ۔جمعرات کو تحریک انصاف کے میڈیا سیل کے مطابق نئے نغمے سے ملک بھر میں جوش ولولے کی نئی لہر دوڑ گئی ٹویٹر، فیس بک سے کارنر میٹنگز تک ہر جگہ چلایا جائے گا خصوصی نغمہ ایک نوجوان گلوکار فرحان نے گایا ہے تحریک انصاف کا نغمہ انتخابی منشور اور تبدیلی کے نظریے کے رنگ لئے ہوئے ہے موسیقی کی دھنوں سے مزین نغمے میں روشن اور ترقی یافتہ پاکستان کے بے شمار پہلو اجاگر کئے گئے ہیں ۔پارٹی انتخابی ترانہ میں پر امید عوام دکھائی گئی اور کہاگیا ہے کہ ۔۔
آنکھوں کے سب خواب اب ہونگے پورے علم وہنر نہ رہیں گے ادھورے۔
سستا علاج و صحت سب کو ہوگی۔ بنیادی حقوق اب سارے ملیں گے۔
بے گھر نہ کوئی رہے بھوکا نہ کوئی سوئے ۔بیروزگاری جائے ۔
محنت کا پھل بھی آئے اب تو قوم آگے بڑھے اور ترقی کرے۔
آگے لٹیرے بھاگیں پیچھے آ گیا کپتان اب صرف عمران خان
اب صرف عمران خان کا پر جوش نغمہ تیار کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -