رحیم یار خان ، بس اور ٹرک میں تصادم ، خواتین ، بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

رحیم یار خان ، بس اور ٹرک میں تصادم ، خواتین ، بچوں سمیت 6افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(آئی این پی) قومی شاہراہ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 6افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے،لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے نواحی علاقہ فتح پورپنجابیاں کے قریب قومی شاہراہ پرمسافر بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، تصادم کے نتیجے میں دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو موٹروے اورپنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو نے جائے حادثہ کو کارڈن آف کرکے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اورزخمیوں کو شیخ زائد اسپتال منتقل کردیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا، حادثے کا شکار بس کا ملبہ ہٹا کر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔

بس حادثہ

مزید :

علاقائی -