مظہرالحق کاکاخیل سمیت ایف آئی اے کے 10 آفیسرزکے تبادلے واپس ، ذرائع

مظہرالحق کاکاخیل سمیت ایف آئی اے کے 10 آفیسرزکے تبادلے واپس ، ذرائع

  

اسلام آباد(آن لائن ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے کے 10 افسران کے بلوچستان تبادلے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،ذرائع کے مطابق ان افسران میں ممبی حملہ کیس کی تفتیشی ٹیم کے سربراہ مظہرالحق کاکاخیل بھی شامل تھے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے مظہرالحق کاکاخیل کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جو واپس لے لیا،مظہرالحق کاکاخیل کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دی گئیں تھیں،اس سے قبل کیس کے پراسکیوٹر کی تبدیلی پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا تھا ۔ممبئی حملہ کیس میں بھارت کے 27 گواہوں سے پوچھ گچھ کا عمل ابھی باقی ہے، ذرائع کے مطابق ممبئی حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کی تبدیلی سے تفتیش متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تمام افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا،تمام افسران اپنی موجودہ تعیناتی پر خدمات سرانجام دیں گے۔

مزید :

علاقائی -