گلبرگ کے علاقہ حالی روڈ کے قریب فٹ پاتھ پر شگاف پڑ گیا

گلبرگ کے علاقہ حالی روڈ کے قریب فٹ پاتھ پر شگاف پڑ گیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر) بارش کے آفٹر شاکس سے سڑکوں کی تعمیر پر سوالیہ نشان پیدا ہوگئے ہیں۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں چوتھا گڑھا پڑ گیا ہے۔ گلبرگ کے علاقہ حالی روڈ کے قریب فٹ پاتھ پر شگاف پڑ گیا جبکہ گلشن راوی واساء موڑ کے قریب واساکی تیس سال پرانی سیوریج لائن پھٹ گئی جس سے علاقے میں گندا پانی پھیل گیا اطلاع ملنے پر ایم ڈی واساء زاہد عزیزموقع پر پہنچ گئے انہوں نے لائن کو مکمل کرانے کا کام شروع کرا دیا ۔حالی روڈ پرسڑک میں گڑا پڑنے کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے موقف یہ اختیار کیا گیا کہ یہ فٹ پاتھ آئی ٹی ٹاور انتظامیہ کی جانب سے بنوایا گیا تھا۔

شگاف

مزید :

علاقائی -