ڈاکٹر حسن عسکری کا گلشن راوی میں سڑک پر شگاف پڑنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
لاہور)جنرل رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے گلشن راوی میں سڑک پر شگاف پڑنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔نگران وزیراعلی نے کہاکہ واقعہ کی جامع تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور شگاف کو جلد سے جلد پرُکرنے کے لئے متعلقہ محکمے فوری طو رپر اقدامات کریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے متبادل انتظامات کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تحقیقات کا حکم