الیکشن پر پنجاب میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونگے،نگران وزیر داخلہ

الیکشن پر پنجاب میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہونگے،نگران وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں عام انتخابات کے منصفانہ، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور ان امیدواروں اور سیاسی رہنماؤ ں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی جن کو دھمکیاں اور سنگین خطرات لاحق ہیں۔ عام انتخابات کے لئے صوبہ پنجاب میں سکیورٹی انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں اور نگران حکومت سکیورٹی فورسز کی کارکردگی سے مطمئن ہے اور انتخابات کے دوران عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صوبائی وزیر داخلہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ انتخابات کے دوران ووٹرز کو پرامن اور سازگار ماحول کی فراہمی اور ہر قیمت پر ان کے جان و مال کا تحفظ نگران صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی غیر معمولی واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے اور الیکشن کے روز پولنگ کا سامان سخت نگرانی میں منزل مقصود تک منتقل کیا جائے گا۔ انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کے حوالے سے سوال پر صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ روز اول سے ہی ہماری توجہ انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد پر مرکوز ہے اور ہم تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور خدشات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی کی بھی حمایت یا مخالفت کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پولیس اور انتظامیہ الیکشن کے شفاف انعقاد کے مشن کی تکمیل تک چین سے نہیں بیٹھے گی، پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو سکیورٹی کی فراہمی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کوئی غیر معمولی بوجھ نہیں پڑے گا۔سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کیلئے برابر کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور انتخابی قوانین پر پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے یکساں عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اور ڈویعن کی سطح پر سول انتظامیہ کو انتخابات سے متعلق شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے ہدایت کی گئی ہیں جبکہ امیدواروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں انتظامیہ کو فوری اطلاع کریں۔ منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کا تقرر کیا ہے اور پولیس نے حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سکیورٹی پلان تیار کیا ہے۔ پولیس کسی بھی مرحلے پر انتخابی عمل پر اثر انداز نہیں ہوگی اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
نگران وزیر داخلہ

مزید :

علاقائی -