جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ پنجاب حکومت نے جواب جمع کروا دیا

جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹ پنجاب حکومت نے جواب جمع کروا دیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں جماعت الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں مبینہ حکومتی رکاوٹوں کے خلاف متفرق درخواست پر پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروا دیاگیاجس کے بعد جسٹس امین الدین خان نے فریقین کو حتمی بحث کے لئے 9 جولائی کو طلب کر لیا ہے ۔درخواست گزار حافظ سعید کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ جماعت الدعوۃ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے لیکن حکومت نے امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں جماعت کی فلاحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے،درخواست گزارکے وکیل نے نشاندہی کی کہ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔

جماعت الدعوۃ

مزید :

علاقائی -