بلاول اور آصف زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی (پارلیمنٹیرین )کے سربراہ آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا اورجسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے منشور پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیاہے ،بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 215کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم کو استعمال کر رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن 200کی ذیلی شق 2 کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا رکن اور عہدیدار نہیں ہوسکتا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین دو الگ الگ جماعتیں ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری دونوں جماعتوں کے رکن اور عہدیدار ہیں ۔
بلاول اور آصف زرداری
Back to Conversion Tool