جعلی ڈگری کیس ،شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید

جعلی ڈگری کیس ،شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید

  

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شعیب شیخ سمیت دیگر ملزمان کو مجموعی طور پر20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔جمعرات کوکیس کی سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد چوہدری ممتاز حسین نے ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شعیب شیخ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔شعیب شیخ اور دیگر پر دفعہ 419 کے تحت 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اس کے علاوہ شعیب شیخ اور دیگر ملزمان پر دفعہ 420 کے تحت 3 سال قید 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 468 کے تحت 7 سال قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور دفعہ 471 کے تحت 7 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام سزاؤں کا اطلاق ایک ساتھ ہوگا جبکہ ملزمان کو منی لانڈرنگ اور الیکٹرانک کرائمز کے الزامات سے بری کیا گیا ہے۔

20سال قید

مزید :

علاقائی -