سپریم کورٹ نے لاپتہ بچوں سے متعلق مقدمہ میں وفاق و صوبوں سے جواب طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے لاپتہ بچوں سے متعلق مقدمہ میں وفاق و صوبوں سے جواب طلب کرلیا

  

اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ نے لاپتہ بچوں سے متعلق مقدمہ میں وفاق و صوبوں سے جواب طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لا پتہ بچوں سے متعلق کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بچوں کا لا پتہ ہونا پورے پاکستان کا ایشو ہے اس وقت ملک بھرمیں 5 سے 6 ہزار بچے لا پتہ ہیں۔ لا پتہ بچوں کے مقدمات بھی درج نہیں ہوتے، عدالت نے وفاق اور صوبوں کو نوٹس جاری کر تے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -