پولیس نے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، مقدمات درج

پولیس نے دو منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، مقدمات درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف تھانوں کی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ باٹا پور پولیس نے کارروائی کے دوران شراب فروخت کرنے والے ندیم نامی منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش فیصل نذیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1479 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -