یوحنا آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ ایک نوجوان قتل

یوحنا آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ ایک نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)نشتر کالو نی کے علا قہ یوحنا آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل کر دیا گیا قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت عمران ممتاز کے نام سے ہوئی ہے جو فاروق بازار لوہاری گیٹ کا رہنے والا ہے پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران ممتاز کو ٹارگٹ کیاگیا ہے اور قتل کی اس واردات میں نامعلوم افراد ملوث ہیں جنہوں نے مقتول عمران ممتاز پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ یوحنا آباد سے گزر رہا تھا پولیس کا یہ بھی کہنا ہے قتل کا یہ واقعہ دیرینہ عداوات کا شاخسانہ ہوسکتا پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -