سبزہ زار‘ سٹور میں ڈکیتی اور ماں بیٹی سے بد اخلاقی کی کوشش ناکام

سبزہ زار‘ سٹور میں ڈکیتی اور ماں بیٹی سے بد اخلاقی کی کوشش ناکام

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) سبزہ زار کے شہریوں نے بروقت مداخلت کرکے ایک سٹور میں ڈکیتی کے ساتھ ساتھ خاتون سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش ناکام بنا دی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روزچارنامعلوم ڈاکو سبزہ زار میں واقع ایک بیوہ خاتون کے سٹور میں گھس گئے جہاں ڈاکووٗں نے بیوہ خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کرتے ہوئے انہیں مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم خاتون کی جانب سے شور شرابہ کرنے پر اہل علاقہ وہاں اکھٹے ہوگئے ،جس پر چاروں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔اہل علاقہ نے اس واردات کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائے وقوعہ پر بروقت نہ پہنچ سکی تاہم بعدازاں پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا جبکہ خاتون نے نامعلوم چاروں افراد کیخلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کر دی ہے خاتون کا کہنا ہے کہ سٹور میں گھسنے والے چاروں افراد لوٹ مار کی نیت سے آئے تھے اور انہوں نے اس پر اس کی بیٹی پر تشدد کے دوران انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو دونوں خواتین نے شور مچادیا جس سے وہ خوفزدہ ہو کر وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -