صوبائی دارالحکومت مختلف : مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

صوبائی دارالحکومت مختلف : مقامات پر ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکرسے ایک شخص زخمی اور 3افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں ۔بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے میں تیز رفتار کارکی ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 40سالہ شریف موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں آصف جاں بحق ہو گیا۔ سندر کے علاقے میں تیز رفتار مزدا کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 28سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ ڈرائیور مزدا چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا ۔بتایا گیاہے کہ سندر کے علاقے رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار مزدا بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرایاجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار28سالہ یاسر موقع پر جاں بحق اور جاوید شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور مزدا چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر کے نامعلوم مزدا ڈرائیور کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -