شاہدرہ پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، ایک ہزار لٹر کھلی شراب 500 جرلی برانڈ بوتلیں بر آمد ، 3ملزم گرفتار

شاہدرہ پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ ، ایک ہزار لٹر کھلی شراب 500 جرلی برانڈ ...

  

لا ہور (کر ائم رپو رٹر)تھانہ شاہدرہ پولیس کا جعلی شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،500بوتل جعلی شراب برانڈپیکنگ میں اورایک ہزارلیٹر کھلی شراب برآمد، 3ملزمان گرفتار،مشینری اورلیبل قبضے میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایچ اوشاہدرہ مظہر الحق نے خفیہ اطلاع پرجھلاراں کے علاقہ میں عرصہ درازسے چلنے والی جعلی شراب کی فیکٹری پر اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکر 500بوتل شراب جوکہ انٹرنیشنل برانڈ کی پیکنگ میں پیک کی جارہی تھی اورایک ہزارلیٹرکھلی شراب برآمد کرکے 3ملزمان ارسلان ،اشرف اورفرحان مسیح کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے فیکٹری ایک گھر میں بنارکھی تھی جو جعلی شراب کو اصل بوتلوں اوربرانڈلیبل لگا کر دوسرے علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -