میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ طلبی نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ طلبی نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ میں جواب داخل نہ کرنے پر طلبی کا نوٹس میشا شفیع کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم دے دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع کی جانب سے عدالت میں جواب داخل نہیں کرایا گیاجس پرعدالت نے طلبی کے لئے ان کے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت کے روبرو گلوکار علی ظفر نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بلاوجہ اور جھوٹے الزامات عائد کئے، جھوٹے الزامات سے ان کی پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی ہے۔علی ظفر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کو 100 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ مزید سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے میشا شفیع کودوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -