بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج تک ملتوی، گواہ دوبارہ پابند

بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج تک ملتوی، گواہ دوبارہ پابند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے بینک آف پنجاب کیس کی سماعت آج 6جولائی تک ملتوی کر دی ،عدالت نے کیس کے گواہ کو دوبارہ پابند کر دیاہے،عدالت میں نیب نے بینک آف پنجاب کے سابق چیئرمین ہمیش خان حارث سٹیل مل کے مالک شیخ افضل سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس پیش کر رکھا ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ایم ایم موٹر سائیکل کیس میں ملزم بلال شریف کا نیب کو 14جولائی تک ریمانڈ دے دیا ہے، ملزم پر لاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کاالزام ہے۔

مزید :

علاقائی -