میاں بیوی کو گولیاں مارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

میاں بیوی کو گولیاں مارنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے میاں بیوی کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ملزمان سمیر عباس اور عدنان علی کے خلاف تھانہ ٹبی سٹی میں مقدمہ درج ہے ۔ملزمان نے اکرام یوسف اور اس کی بیوی حنا کو گھر میں گھس کر گولیاں ماریں،مقدمہ مدعی اکرام یوسف کے مطابق اس کی ابھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے ،میری ملزمان سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر گولیاں ماری ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے ملزمان کے وکیل کی جانب سے صلح کیلئے مہلت دینے کی استدعاکی۔

،مقدمہ مدعی نے کہا کہ ملزمان صلح کے لئے مجبور کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید :

علاقائی -