مدرسہ کی آڑ میں زمین پر قبضہکی کوشش

مدرسہ کی آڑ میں زمین پر قبضہکی کوشش

  

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری میں مدرسہ کی آڑ میں فراڈ اور جعل سازی کے ذریعے زمین پر قبضہ کرنے پر جمعیت علما اہل حدیث کے رہنما ذاکر الرحمان صدیقی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو طلب کر لیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد علی خان نے درخواست پر سماعت کی ،ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا ۔

وکیل کے مطابق ذاکر الرحمان صدیقی نے فراڈ اور جعل سازی کے ذریعے شہری کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے،زمین کے تمام کوائف درخواست گزار کے نام پر موجود ہیں،ذاکر الرحمان اور انکی ساس دھوکہ دہی میں ملوث ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم دے۔

مزید :

علاقائی -