طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے افغانستان کے شراکت دار اپنا کردار نبھائیں : پاکستان

طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے افغانستان کے شراکت دار اپنا کردار ...

  

اسلام آباد(آئی این پی) پا کستان نے وا ضح کیا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں تاہم انہیں مذاکرات کی میز پر لانا صرف اسلام آباد کی ذمہ داری نہیں۔تر جمان دفتر خا رجہ ڈاکٹر فیصل نے گزشتہ روز ہفتہ وار پر یس بر یفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کرتا ہے، تاہم انہیں مذاکرات کی میز پر لانا صرف اسلام آباد کی ذمہ داری نہیں افغانستان کے تمام شرا کت دارو ں کو اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔پاکستان متعدد بار کہہ چکا ہے کہ ہم افغانستان کے سیاسی حل کے حامی ہیں اور افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ہم یقین رکھتے ہیں کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، امید ہے طالبان امن کے قیام کے لیے موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا نے پاک افغان بارڈر مینجمنٹ جیسے اقدامات میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے جبکہ جنوبی ایشیا کیلئے امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا دورہ پاکستان کامیاب رہا۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ نواز شریف کے برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کے حوالے سے معلومات کا علم نہیں۔ترجمان نے کہا کہ ممبئی ٹرائل میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے لکھے جانے والے خط کو وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے ڈیل کر رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسانی حقوق اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے اور عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور اس ماہ حکومت پاکستان نے 471 قیدیوں کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ،انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس دوستانہ مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں جس کا پہلا دور پاکستان اور دوسرا روس میں ہو گا۔

دفترخارجہ

مزید :

صفحہ اول -