پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات میقں پیشرفت ، نب کو 30کمپنیوں کا مزید ریکارڈ مل گیا

پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات میقں پیشرفت ، نب کو 30کمپنیوں کا مزید ریکارڈ ...

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) پنجاب کمپنیز سکینڈل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے،قومی احتساب بیورو (نیب )نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ، قائداعظم سولر پارک، قائداعظم تھرمل پاور کمپنی، لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں سمیت 30 کمپنیوں کا مزید ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے اربوں کے فنڈز کا بغیر منظوری من پسند طریقے سے استعمال کیا ۔ڈی جی نیب شہزاد سلیم کا کہنا ہے کہ پنجاب کی 56 کمپنیوں سے متعلق معاملات انتہائی سنجید ہ ہیں، مزید اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا ہے، 56 کمپنیوں میں دئیے گئے ٹھیکوں سمیت معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہے، شہباز شریف کو میگا کرپشن کیس پر طلب کیا گیا، انہوں نے آکر بیان قلم بند کریا۔ انہوں نے کہا کہ احد چیمہ کیس کا حتمی چالان جلد مکمل کر کے عدالت کو بھیج دیا جائے گا۔شہزاد سلیم نے کہا نیب میں تمام کیسز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں فیس کو نہیں، نیب کے سسٹم میں کسی قسم کا کوئی ون مین شو نہیں ہوتا، راجہ قمر السلام نے صاف پانی کے مہنگے ٹھیکے دئیے، ثبوت موجود ہیں۔ نیب نے جن افراد کو بھی گرفتار کیا انہیں شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔

پنجاب کمپنیاں

مزید :

صفحہ اول -