صرف ن لیگ کااحتساب سراسرناانصافی : مشاہداللہ خان

صرف ن لیگ کااحتساب سراسرناانصافی : مشاہداللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے الیکشن تک کسی بھی امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ دیر سے آیا ہے لیکن درست ہے ۔ماضی میں بھی الیکشن سے قبل قانون نافذ کرنے والے ادارے سیاسی گرفتاریوں سے پرہیز کرتے تھے تا کہ الیکشن کی ساکھ متاثر نہ ہو،ْ وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں صرف مسلم لیگ ن کا احتساب ہو رہا ہے اور چن چن کر ہمارے رہنماوں کو نام نہاد مقدمے بنا کر گرفتار کیا جا رہا ہے جو کہ سرا سر نا انصافی ہے ۔ نیب کی جانب سے ہمارے رہنماوں کی پکڑ دھکڑ سے آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔
مشاہداللہ خان

Back to Co

مزید :

صفحہ اول -