نیب کو حق نہیں کرپٹ افراد کو ریلیف دے : اظہر صدیق ایڈووکیٹ

نیب کو حق نہیں کرپٹ افراد کو ریلیف دے : اظہر صدیق ایڈووکیٹ

  

لاہور(نامہ نگار )نیب کی جانب سے الیکشن تک کسی امیدوار کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر آئینی و قانونی ماہرین نے مختلف رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔سینئر قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ نیب کا یہ بیان قوم کے ساتھ مذاق ہے ، یہ بیان آئین کے آرٹیکل 9،15، 25اور10(اے)کے منافی ہے ، نیب کو کوئی حق نہیں کہ میگا کرپشن اور قومی دولت لوٹنے میں ملوث افراد کو ریلیف دینے کافیصلہ کریں ،آئین اس کی کسی طور بھی اجازت نہیں دیتا ہے ، ایڈووکیٹ مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ ، مجبتی چودھری کا کہناہے کہ نیب کے اس بیان سے عوام پریشان ہوئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون میں بھی اس طرح ملزموں کو ایک مخصوص تاریخ تک گرفتار نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی ماضی میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے ، انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو ریلیف نہیں بلکہ انہیں قانون کی گرفت میں لے کر قرار واقع سزا دلوانا نیب کا فرض ہے ، نہ کہ وہ ایسے افراد جو ملک وقوم کی دولٹ لوٹنے میں مصروف رہے یا ہیں ،ان کو ریلیف دینے کا فیصلہ کریں۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ

مزید :

صفحہ اول -