صاف شفاف انتخابات کا راستہ ہموات ہو گا : ڈاکٹر محبوب حسین

صاف شفاف انتخابات کا راستہ ہموات ہو گا : ڈاکٹر محبوب حسین

  

ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے انتخابات تک کسی بھی امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔نیب کے اس فیصلے سے تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو یکساں طور پر الیکشن مہم چلانے کی آزادی حاصل ہو گی ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ک نیب کے اس فیصلے سے فری اینڈ فئیر الیکشن کے لئے راستہ ہموار ہو گا اور یہ تاثر ختم ہو جائے گا کہ در پردہ اس وقت الیکشن کے لئے کسی ایک پارٹی کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی بڑے پیمانے پر سیاستدانوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے کافی عرصہ سے ملک کی سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی تھیں اور سیاستدانوں کی گرفتاریوں پر سیاسی پارٹیوں کے ورکرز بھی مایوسی کا شکار ہو گئے تھے ۔لیکن نیب کے حالیہ فیصلوں سے پاکستانی سیاستدانوں نے بھی سکھ کا سانس لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کے لئے ضر وری ہے کہ ملک میں ایک خوشگوار ماحول میں الیکشن کا انعقاد از حد ضروری ہے۔جب تک اس ملک میں آزادانہ انتخابات نہیں ہو ں گے ملک ترقی نہیں کر سکتے ۔

مزید :

صفحہ اول -