جی پی او چوک میں شگاف پرکمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش

جی پی او چوک میں شگاف پرکمیٹی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)جی پی او چوک پر شگاف پڑنے کا واقعہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کر دی۔رپورٹ نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونیوالے اجلاس میں پیش کی گئی۔ رپورٹ میں پی ٹی سی ایل کی ڈکٹ اورریٹیننگ وال نہ ہونے کو شگاف پڑنے کا سبب قرار دیا گیا ہے۔ واقعہ کے ذمہ داروں کا بھی تعین ہونا چاہئے تاکہ انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جا سکے۔نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میاں نعمان کبیرنے کہا ہے کہ کمیٹی غفلت برتنے والوں کا تعین کر کے حتمی رپورٹ تین دن کے اندر بھجوائے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے زیر زمین ٹریک کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے تا کہ مستقبل میں ایسے ناخوشگوارواقعہ سے بچا جا سکے۔چیف سیکرٹری نے کمیٹی کی جانب سے تجویز کئے گئے اقدامات پر عمل کیلئے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کو ضروری ہدایات بھی جاری کی ہیں۔اجلاس میں نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ سعید اللہ بابر، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات، کمشنر لاہور ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف انجینئر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شگاف ؍ رپورٹ

مزید :

صفحہ اول -