پاکستان اور قطر کا نجی شعبوں کے مابین کاروباری سطح پر روابط بڑگانے پر اتفاق

پاکستان اور قطر کا نجی شعبوں کے مابین کاروباری سطح پر روابط بڑگانے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور قطر کے درمیان اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین کارو باری سطح پر روابط میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ قطر خصوصی منصوبہ جات کی بنیاد پر تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے موا قع تلاش کرے گا۔ یہ اتفاق رائے نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک سے قطر کے وزیر برائے اقتصادیات و تجارت شیخ احمد بن جاسم محمد الثانی کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں پایا گیا۔ قطر کے وزیر برائے اقتصادیات و تجارت نے پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ میں دلچسپی کا عندیہ دیا ۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ملاقات میں قطر کو چاول کی برآمد، ہنرمند اور نیم ہنرمند افرادی قوت کیلئے ورک ویزہ اور پیٹرو کیمیکل اور فوڈ پروسیسنگ میں سرمایہ کاری پر ترجیحی شعبوں کے طور پر بات چیت ہوئی۔ قطر کا پاکستان کے ساتھ مثبت تجارتی توازن ہے، پاکستان کیلئے اس کی مجموعی برآمدات گذشتہ مالی سال کے دوران 44 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں جبکہ قطر کو پاکستان کی برآمدات میں گذشتہ برس 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفد نے تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
پاکستان/قطر

Bac

مزید :

صفحہ اول -