حکومتی عدم توجہی اور اشیائے خوردونوش کی سپلائی نہ ہونے پر یوٹیلیٹی سٹور ویران

حکومتی عدم توجہی اور اشیائے خوردونوش کی سپلائی نہ ہونے پر یوٹیلیٹی سٹور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال)نگران حکومت کے قیام کے باوجود وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے یو ٹیلیٹی سٹورز آہستہ آہستہ تباہی کے دھانے پر پہنچتے جا رہے ہیں اشیائے صرف کی عدم دستیابی اور اعلی حکام کی عدم دلچسپی کے باعث کروڑوں روپے کی سبسٹڈی بھی کارگر ٹابت نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ سے بھی ملٹی نیشنل اداروں کی اشیائے خوردونوش کی سپلائی نہ ہونے سے یو ٹیلیٹی سٹورخالی اور ویرانے کا منظر پیش کرنے لگے ہیں جس کے پیش نظر صارفین کی بڑی تعداد نے بھی یوٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑ لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر یو ٹیلیٹی گھی و آئل ، چینی اور اجناس کی سپلائی رمضان المبارک کے بعد آج تک سپلائی نہ کی گئی ہے دوسری جانب ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی کارپوریشن کی جانب سے رقم کی عدم ادائیگی کے پیش نظر دودھ ،گھی ، آئیل ،سرف ، صابن ، پیسٹ ، شیمپو اور مصالحہ جات کی سپلائی بند کردی ہے جس سے یو ٹیلیٹی سٹورز ملازمین میں تشویش کی لہر جبکہ یو ٹیلیٹی سٹوروں پر بیشتر اشیاء کی قلت و عدم دستیابی نے صارفین کو یو ٹیلیٹی سٹوروں سے منہ موڑنے پر مجبور کر دیا ہے ۔واضح رہے کہ رمضان پیکیج کے خاتمے کے بعد صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر سیل میں 60فیصد سے زائد کمی واقع ہو گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے اپنے دور اقتدار کے آخری دنوں میں وزارت اقتصادی امور و خزانہ سے لیٹر جاری کروایا ہے کہ ملک بھر میں واقع کم آمدنی اور چھوٹے سٹوروں کو ختم کرتے ہوئے بڑے سٹوروں میں شامل کر دیا جائے جس سے سینکڑوں ملازمین کا استحصال ہوگا ۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 5500کے قریب یو ٹیلیٹی سٹور ہیں اور ملازمین کی تعداد 15ہزار 500کے لگ بھگ ہے ۔پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الیاس منہاس نے کہا کہ بیوروکریسی او ر سابق حکومت نے یوٹیلیٹی سٹوروں کی ساکھ متاثر کرنے کے لیے باقاعدہ سازش کی اور اس منافع بخش قومی ادارے کو پرائیویٹ آئزیشن کرنے کے لیے نقصان سے دوچار کیا گیا جس میں کئی طرح کی رکاوٹیں اور ملازمین کے لیے بھی مسائل پیدا کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پرائیویٹ کمپنیوں کے بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائے تاکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیائے خوردونوش کی اوپن مارکیٹ سے سپلائی ممکن ہو سکے اور مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام حکومت کے اس ریلیف اقدام سے بھرپور مستفید ہو سکیں ۔
یوٹیلٹی سٹورز

مزید :

صفحہ اول -