فواد حسن فواد کی گرفتاری کی خبر سن کر دکھ ہوا، نواز شریف

فواد حسن فواد کی گرفتاری کی خبر سن کر دکھ ہوا، نواز شریف

  

لندن(صباح نیوز)فواد حسن فواد کی گرفتاری پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ردعمل آ گیا۔ ان کا کہنا تھا فواد حسن فواد کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے۔ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے کہا کہ میں نے فواد حسن فواد کی گرفتاری کی خبر سنی ہے اور یہ افسوسناک خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔نوازشریف نے کہا کہ ان کا کیس بھی اسی طرح ہے جس طرح میرا ہے ان کے کیس میں بھی کوئی ثبوت ہے ۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے قریب رہنے والے لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے جس سے انتخابی عمل میں شکوک وشبہات پیدا ہو رہے ہیں۔ادھر مریم نواز کا کہناتھا کہ نیب کورٹ نے ہماری درخواست آگے بھجوادی ہے،نیب کورٹ نے کہاہے یہ متعلقہ عدالت نہیں۔ ہارلے کلینک کے باہر پاکستان مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مئیر آف اسلام آباد شیخ عنصر عزیز، اشتیاق لون اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -