ن لیگ کا اجلاس ،احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کے محرکات کا جائزہ

ن لیگ کا اجلاس ،احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کے محرکات کا جائزہ

  

لاہور (جنرل رپورٹر،این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں احتساب عدالت کے ممکنہ فیصلے کے سیاسی و قانونی محرکات کا جائزہ اورقانونی اور سیاسی حکمت عملی پر تفصیل سے بات کی گئی، اجلاس میں ملک میں آزادانہ شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے دھاندلی کیخلاف سیل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، سردار ایاز صادق ، حمزہ شہباز شریف ، خواجہ سعد رفیق ، احسن اقبال، مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں انتخابات کے حوالہ سے مختلف سروے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بیگم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن)کے قائدمیاں نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔

ن لیگ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -