شہباز شریف نے غصے میں ڈائس چھوڑ دیا

شہباز شریف نے غصے میں ڈائس چھوڑ دیا

  

لاہور (ا ین این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف منشور پیش کرنے کے دوران ہال میں بیٹھے ایک کارکن کی جانب سے نعرے لگانے پر غصے میں آگئے اور شدید ناراضی کا اظہار کیا ۔ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں شہباز شریف منشور پیش کر رہے تھے کہ ایک شخص نے اچانک نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر شہباز شریف نے انہیں سختی سے منع کیا لیکن باز نہ آنے پر شہباز شریف نے کہا کہ میں تقریر چھوڑ دیتا ہوں اور انہوں نے ڈائس چھوڑ دیا ۔ تاہم پارٹی رہنماؤں نے ان سے واپس آنے کی درخواست کی جس پر شہباز شریف واپس آئے اور کہا کہ سنجیدہ باتوں کے دوران نعرے بازی نہیں ہوتی ، آپ نعرے بعد میں لگا لیں ۔

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -