گیس کمپنی کے10 چیف ایگزیکٹوکے تقرر و تبادلے

گیس کمپنی کے10 چیف ایگزیکٹوکے تقرر و تبادلے

  

لاہور(خبرنگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دس چیف ایگزیکٹوز کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں جس میں لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ، گجرات اور ملتان کے سینئر ایگزیکٹوز اور ایگزیکٹو افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں جس میں شہزاد احمد سینئر ایگزیکٹو آفیسر کو ڈسٹری بیوشن سے ہیڈ آفس تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح عمر صدیق ڈسٹری بیوشن آفیسر کو فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ سینئر ایگزیکٹو آفیسر ملتان کو گجرات تعینات کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی ریجنوں سے بھی ایگزیکٹو افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں جس کا سوئی گیس کمپنی نے باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے چیف فنانشنل آفیسر ( سی ایف او) صغیر الحسن8 روزہ چھٹی پر چلے گئے، جی ایم فنانس عمران ارشاد کو چیف فنانشنل آفیسر ( سی ایف او) کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ۔

تقرر و تبادلے

مزید :

صفحہ اول -