عام انتخابات ، ملک بھر کے 20789پولنگ اسٹیشنز ، 60100بوتھ حساس قرار

عام انتخابات ، ملک بھر کے 20789پولنگ اسٹیشنز ، 60100بوتھ حساس قرار

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)عام انتخابات2018میں ملک بھر کے 20ہزار 789پولنگ اسٹیشنز اور 60ہزار 100پولنگ بوتھ حساس قرار دید یئے گئے ہیں،خیبرپختونخوا کے سب سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں 12 ہزار 634پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائینگے ، جن میں مردوں کے 4ہزار128اور عورتوں کے 3ہزار 600 ،مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہزار906 ہے جن میں سے 7ہزار 386پولنگ اسٹیشنز جبکہ 21 ہزار 158 پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے، سندھ میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 17 ہزار سات سو 47 ہے جن میں سے مردوں کے 3ہزار آٹھ سو 66 اور عورتوں کے 3ہزار پانچ سو 99 ،مشتر کہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 10ہزار 2 سو 82 ہے جن میں سے 5ہزار سات سو 76پولنگ اسٹیشنز جبکہ 19 ہزار تین سو 87 پولنگ بوتھ کو حساس ٹھہرایا گیا ہے، ان میں شہری اور دیہی دونوں علاقے شامل ہیں۔پنجاب میں پولنگ اسٹیشنز کی مجموعی تعداد 47 ہزار آٹھ سو13 ہے جن میں مردوں کے 13 ہزار تین سو 51 اور عورتوں کے 12 ہزار سات سو 16 ،مشترکہ پولنگ اسٹیشنز 21 ہزار سات سو 46 ، ان میں سے پانچ ہزار چھ سو 86 پولنگ اسٹیشنز جبکہ 15 ہزار چار سو 66 پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔بلوچستان میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 4ہزار 4 سو 20 ہے جن میں مردوں کے 1 ہزار 2سو 52 اور عورتوں کے ایک ہزار 73 ہے، دو ہزار 52 پولنگ اسٹیشنز میں مرد اور خواتین دونوں ووٹ ڈال سکیں گے، 1ہزار 7سو 68 پولنگ اسٹیشنز اور3 ہزار 5 سو 36 پولنگ بوتھ حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔دارالحکومت اسلام آباد میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 7سو 97 ہے جن میں مردوں اور خواتین، دونوں کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 360 ہے،77پولنگ اسٹیشنز مشترکہ ہیں جن میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 1 سو 73 اور حساس پولنگ بوتھ کی تعداد 5 سو 73 ہے۔

مزید :

صفحہ اول -