نواز شریف شیر بنیں، واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، بابر اعوان

نواز شریف شیر بنیں، واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں، بابر اعوان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فرمائش ہے عدالت فیصلے کی تاریخ بدل دے آپ شیر بنیں اور گھر واپس آئیں‘ قانون میں کہیں نہیں کہ ملزم فیصلے کے دن کی فرمائش کرے‘ آپ نے کہا تھا کہ فیصلہ قبول ہوگا۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکیل کی موجودگی میں فیصلہ سنایا جاسکتا ہے۔ نواز شریف واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔ قانون میں کہیں نہیں کہ ملزم فیصلے کے دن کی فرمائش کرے۔ نواز شریف کو قید بامشقت کی سزا ہوسکتی ہے۔ نواز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں عجیب فرمائش ہے۔ ماضی میں شہید بی بی کی غیر موجودگی میں ان کو سزا سنائی گئی۔

بابر اعوان

مزید :

صفحہ اول -