نواز شریف کیخلاف کیس کا فیصلہ الیکشن تک مؤخرکیا جائے: مریم اورنگزیب

نواز شریف کیخلاف کیس کا فیصلہ الیکشن تک مؤخرکیا جائے: مریم اورنگزیب

  

لاہور ( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا ہے کہ احتساب عدالت بھی نواز شریف کے خلاف کیس کا فیصلہ 25جولائی تک موخر کرے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نیب کا 25جولائی تک تمام سیاسی لوگوں کے خلاف مقدمات کو موخر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔نواز شریف کی جانب سے اپنی غیر موجودگی میں احتساب عدالت کو اپنا 6جولائی کا فیصلہ موخر کرنے کا مطالبہ جائز ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) احتساب عدالت سے درخواست کرتی ہے کہ وہ محمد نواز شریف کا فیصلہ 25جولائی تک موخر کرے کیونکہ محمد نوازشریف کا احتساب عدالت سے فیصلہ پاکستان کی سیاست اور الیکشن کے صاف شفاف، غیر جانبدار، اصولوں سے انحراف ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت جمہوری روایت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے درخواست پر ضرور غور کرے ۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -