شفاف انتخابات ہوئے تومسلم لیگ ( ن) کامیاب ہو گی، آصف کرمانی

شفاف انتخابات ہوئے تومسلم لیگ ( ن) کامیاب ہو گی، آصف کرمانی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی پیشیاں بھگتتے آ رہے ہیں،کیس میں تقریباً100 پیشیاں ہوئی ہیں ، نوازشریف عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں‘ملک میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے تو کامیابی ن لیگ کو ملے گی۔مسلم لیگ (ن) کے سینٹر آصف کرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کا نام پاناما کیس میں نہیں،سابق وزیراعظم اور ان کی بیٹی پیشیاں بھگتتے آ رہے ہیں،کیس میں تقریباً100 پیشیاں ہوئی ہیں ، نوازشریف عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔لیگی رہنما کا کہناتھا کہ کیس میں کچھ نہیں،نہ کوئی ثبوت ہیں،فیصلہ خلاف آیایاحق میں آیا ، ووٹ بینک ن لیگ کا ہے، نوازشریف،شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ ایک بارپھراکثریت سے کامیاب ہوگی۔

آصف کرمانی

مزید :

صفحہ اول -