سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند کو انتخابات لڑنے کی اجازت دیدی۔تفصیلات کے مطابق یار محمد رند بلوچستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں۔پی ٹی آئی رہنما یار محمد رند پر ایف آئی آر چھپانے اور غلط ڈگری ظاہر کرنے کا الزام عائد تھا۔ یار محمد رند پر 12 مختلف نوعیت کے مقدمات ہیں۔جس کے بعد یا ر محمد رند کے درخواست نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔اور انہیں نا اہل قرار دے دیا گیا۔تا ہم اب سپریم کورٹ نے یار محمد رند کو اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن 2018 لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

یار محمد رند

مزید :

صفحہ اول -