انتخابات ، فوج نے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

انتخابات ، فوج نے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے 25 جولائی کو عام انتخابات میں ملک بھر کے پولنگ سٹیشنز کی سکیورٹی کیلئے 3 لاکھ 50 ہزار جوانوں کوتعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عام انتخابات کے روز سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے 786 پولنگ سٹیشنز پر 7 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جن میں 5 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزار رینجرز، ایف سی، لیڈی پولیس اور کوئیک ریسپانس فورس تعینات ہوگی، پاک فوج کے جوان بھی پولنگ سٹیشنز پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔اینٹی رائٹ پولیس کی ٹیمیں ریزرو رکھی جائیں گی جو کسی ہنگامی صورت حال میں ایکشن میں آئیں گی۔ اسپیشل برانچ کے مطابق اسلام آباد کے 786 پولنگ سٹیشنز میں سے 53 کو حساس قرار دیا جا چکا ہے اور ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی میں جانی نقصان کے بھی خدشات ہیں، اس لئے تمام حساس پولنگ سٹیشنز پر پولیس کی اضافی نفری جب کہ پاک فوج کے 3000 جوان اسلام آباد میں تعینات ہوں گے۔

فوجی جوان

مزید :

صفحہ اول -