تمام پاکستانیوں کیلئے صحت کارڈ، بہتر ہسپتال، بلاسود قرضے، بھاشا ڈیم کی تعمیر، شہباز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے منشور کا اعلان کر دیا

تمام پاکستانیوں کیلئے صحت کارڈ، بہتر ہسپتال، بلاسود قرضے، بھاشا ڈیم کی ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی پارٹی کا منشور پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 11 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کرنا اور افواج پاکستان کی مدد سے کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کرنا ان کی جماعت کی بڑی کامیابیاں ہیں۔لاہور میں مسلم لیگ ن کا انتخابی منشور پیش کرنے کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ حکومت ملی تو بچیوں کی تعلیم کے لیئے ماہانہ وظیفے کا بجٹ 200 ارب تک لیکر جائیں گے جبکہ پاکستان بھر میں صحت کارڈز کا اجراء کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں اسپتالوں کی شکل بدل چکی ہے، پورے ملک میں اسپتالوں کا نظام بہتر کریں گے۔اس موقع پر انہوں نے شہباز شریف کی ملک میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے الیکشن کے بعد تمام جماعتوں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی بھی پیش کش کی۔انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابی معرکے میں سیاسی جماعتوں نے منشور پیش کیا تھا، کس جماعت نے 2013 کے انتخابی منشور پر عمل درآمد کیا، عوام کو دیکھنا چاہیے کہ کس نے اپنے منشور پر عمل کیا اور کس نے صرف اعلانات کیے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2013 میں امن امان اور لوڈشیڈنگ سب سے بڑاا مسئلہ تھا، اور اس کی وجہ سے پورا ملک سراپا احتجاج تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، تین ہزار میگاواٹ بجلی سی پیک کے ذریعے آئی جبکہ ایل این جی کے منصوبوں کے ذریعے پانچ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے نیلم جہلم منصوبے کو قابل عمل بنایا گیا، تربیلا فور سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی سمیت پورے ملک میں امن قائم کیا،۔، ملک میں شفاف ترین منصوبے لگا کرنیاریکارڈقائم کیا اور توانائی منصوبوں میں قوم کے160ارب روپے بچائے، زراعت کو مضبوط کرنے کے لیے (ن)لیگ کی حکومت نے بڑے اقدامات کیے اورخودروزگاراسکیم جیساتاریخی پروگرام دیا، نوازشریف کی حکومت میں کھاد کی قیمت آدھی کردی گئی۔پنجاب کے ہر اسکول میں ووکیشنل سینٹربنائیں گے، ہم اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھائیں گے اور بلاسود قرضے آئندہ بھی دیں گے۔۔جن لوگوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا اور منشورمیں بڑے بڑے نعرے لکھ دیے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں گے ان کو ایک ہزار روپے وظیفہ دیں گے جبکہ خواندگی کی شرح بڑھانے کے لیے پروگرام شروع کررہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ محروم طبقے کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہمارا منشور ہے۔ ہم پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز کو پورے پاکستان تک پھیلائیں گے، غریب بچیوں کے ماہانہ وظیفے کو جاری رکھیں گے،۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کرائے کے گھروں میں رہتی ہے، اللہ نے موقع دیا تو جس طرح ہم نے پاور پلانٹ لگائے اسی طرح لاکھوں لوگوں کو ہاؤسنگ سکیم بنا کر دیں گے، ہاؤسنگ سکیم بننے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔ اس کے علاوہ پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے پانچ سالوں میں کام کریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سب سے بڑا چیلنج پانی کا ہے، دیامربھاشا ڈیم (ن) لیگ کے منشور میں اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس ڈیم کی تعمیر کیلئے اگر چندہ بھی اکٹھا کرنا پڑے تو کروں گا، دیامر بھاشا اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکا ہے جبکہ داسوڈیم پر دن رات کام جاری ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -