مسلم لیگ(ن) کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، ظفر علی شاہ بھی تحریک انصاف میں شامل

مسلم لیگ(ن) کی ایک اور اہم وکٹ گر گئی، ظفر علی شاہ بھی تحریک انصاف میں شامل

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ظفر علی شاہ نے عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ظفر علی شاہ نے کہاکہ سیاست کے آخر میں اپنا فرض ادا کرنا چاہتا ہوں، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ چل رہا ہے، ملک کو ان جیسے لیڈر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے اندرکرپشن کے بڑے بت گرائے ہیں، ان پر کوئی داغ اور دھبہ نہیں ہے، ان کی ہر محاذ پرحمایت کریں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -