سینیٹ میں خریدوفروخت کا بیان،شاہد خاقان کیخلاف درخواست خارج

سینیٹ میں خریدوفروخت کا بیان،شاہد خاقان کیخلاف درخواست خارج

  

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں خریدوفروخت کا بیان دینے سے متعلق درخواست خارج کردی،درخواست فریقین کی جانب سے کیس کی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی گئی،شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست عمران خان نے دائر کر رکھی تھی،تاہم دونوں جانب سے کوئیبھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکا۔جمعرات کو الیکشن کمیشن میں شاہد خاقان عباسی کے چئیرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کے بیان سے متعلق کیس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی،سماعت کے دوران درخواست گزار عمران خان اور شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے جبکہ فریقین کی جانب سے وکلا بھی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہ ہو سکے،الیکشن کمیشن نے فریقین کی جانب سے کیس کی عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔سابق وزیراعظم کے خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دائر کی تھی ۔

درخواست خارج

مزید :

کراچی صفحہ اول -