عمران خان کی ظفر علی شاہ کی رہائشگاہ پر آمد ،پھولوں کی پتیاں نچھاور

عمران خان کی ظفر علی شاہ کی رہائشگاہ پر آمد ،پھولوں کی پتیاں نچھاور

  

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مسلم لیگ ن کے سابق سینٹر ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر آمد پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مسلم لیگ ن کے سابق سینٹر ظفر علی شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچے ،اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، عمران خان کی سابق لیگی سینٹر کی رہائشگاہ آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔واضح رہے کہ ن لیگ کے سابق سینٹر ظفر علی شاہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے سسر ہیں، ظفر علی شاہ نے باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

عمران خان

مزید :

کراچی صفحہ اول -