حلقہ این اے63کل رجسٹر ووٹرز کی تعد اد 370,967ہوگئی

حلقہ این اے63کل رجسٹر ووٹرز کی تعد اد 370,967ہوگئی

  

ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)حلقہ NA 63 کی ماجودہ سمری میڈیا کو ارسال جس کے اندر موجودہ رجسڑر ووٹرز کی تعداد ،مرد و خواتین پولینگ اسٹیشن کی تعداد ،قومی اسمبلی کے امیدواروں کی تعداد،صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی تعداد شامل ہے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے NA 63 میں ٹوٹل رجسٹر ووٹرز کی کل تعد اد 370,967ہے جبکہ PP19کے رجسٹر ووٹرزکی تعداد 1,92,382اسی طرح PP20کے رجسٹر ووٹرز کی تعداد 1,78,585ہے جبکہ NA 63میں پولینگ اسٹیشن کی تعداد317ہے ان میں PP19کے 170جبکہ PP20کے 147ہیں حساس پولینگ اسٹیشن کی تعداد NA,63,PP19,PP20 کل ملا کر 7ہیں ٹوٹل پولینگ بوتھ NA,63 کی تعداد 711ان میں PP19 میں مرد پولینگ بوتھ کی تعداد 205او ر خواتین پولینگ بوتھ کی تعداد 182اسی طرح PP20 میں مرد پولینگ بوتھ کی تعداد167اور خواتین پولینگ بوتھ کی تعداد157ہے آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کے پریزائیڈنگ آفیسرز کی کل تعداد بھی 317ہے آپ کویہ بھی بتائیں کہ انتخابات ہونے کو ایک ماہ رہ گیا ہے حلقے کے تمام امیدوار اس وقت جوش و خروش سے اپنی اپنی کمپین چلا رہے ہیں اگرNA,63 کی بات کی جائے تو اس وقت جوڑ توڑ کی سیاست بڑی تیزی سے آگے جا رہی ہے آزاد امیدواروں میں اس وقت PP,20کے فیصل آقبال سب سے آگے ہیں انھوں نے اپنے حلقے کے عوام کے لیے دن رات ایک کر رکھا ہے اور انھوں نے اپنے حلقے کی عوام کو ہر طرح سے اپنی خدمات پیش کر رکھی ہیں ابھی حالیہ انھوں نے 8کنال کی اراضی اپنے حلقے کی عوام کو خرید کر دی جو اس وقت قبرستان کے لیے وقف کر چکے ہیں اور اس وقت وہ حلقے کی عوام کے دلوں میں رچ بس چکے ہیں دوسرا اہم قدم جو انھوں نے اس وقت اٹھایا ہے وہ یہ کہ وہ چوھدری نثار علی خان کے حلقے میں شامل ہو چکے ہیں جو ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی کا باعث بن سکتی ہے ان کی اس حلقے سے کامیابی کے آثار بہت زیادہ ہیں انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان 2018 کے الیکشن میں ہماری جیت انشاء اللہ یقینی ہے

مزید :

کراچی صفحہ اول -