سابق ایم پی اے رشید خان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

سابق ایم پی اے رشید خان کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی رشید خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔رشید خان نے جمعرات کو پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ رشید خان کے ہمراہ الیاس سندھو متحدہ رکن یوسی کمیٹی PIB،،متحدہ رکن سیکٹر کمیٹی گلشن, جاوید اقبال شہزاد نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔رشید خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ پی پی پی ملک کی واحد قومی, جمہوری اور ترقی پسند سیاسی جماعت ہے۔ سعید غنی کہا کہ متحدہ عہدیداروں کا جوق در جوق پی پی پی میں شامل ہونا شہر کے لیے نیک شگون ہے۔ پیپلز پارٹی میں نئے ساتھیوں کی شمولیت پارٹی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی شمولیت 25 جولائی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شاندار کامیابی کا سبب بنے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -