کراچی ،نگران وزیراعلی سندھ سے آباد کے وفد کی ملاقات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے وفد نے چیئرمین محمد عارف یوسف جیوا کی سربراہی میں جمعرات کو وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں اے سی ایس انوائرنمنٹ مختیار سومرو، وزیراعلی سندھ کے قائم مقام پرنسپل سیکریٹری حفیظ عمرانی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات دوران واٹر بورڈ سے شکایت کرتے ہوئے آباد کے چیئرمین نے وزیراعلی سندھ کو بتایا کہ وہ نئی عمارتوں کو پانی مہیا کرنے کیلئے اجاز نامہ (این او سی)نہیں دیتے اور جسکی کی باعث نقشہ بھی پاس نہیں ہوپاتا جس پر ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پانی دستیاب نہیں جس کے باعث نئی این او سی نہیں دے سکتے۔ نگران وزیراعلی سندھ نے واٹر بورڈ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت این او سی نہیں دی جارہی اسکی تشریح کروائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلی سندھ آباد نے دونوں فریقین کے مابین مسائل کے حل کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں 2 ممبران ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) ، 1 ایم ڈی واٹر بورڈ اور 1 ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارتی شامل ہونگے۔