خیبر ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تین ایمبولینس گاڑیاں خراب ،مریضوں کو مشکلات

خیبر ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تین ایمبولینس گاڑیاں خراب ،مریضوں کو مشکلات

  

ضلع خیبر (بیورورپورٹ)ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے تین ایمبولینس گاڑیاں خراب ہیں، ایک ایمبولینس کی حالت درست ہے ایمرجنسی کی صورت میں مریض شدید مشکلات سے دوچار ہو تے ہیں ایک ایمبولینس کو مرمت کی غرض سے آٹھ مہینے پہلے ایجنسی سرجن ساتھ لے گئے ہیں لیکن تاحال واپس نہیں بھیج دی گئی ہے جبکہ تقریباً چالیس لاکھ کا لینڈ کروزر ایمبولینس دوسالوں سے خراب گیراج میں کھڑی ہے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ذرائع کے مطا بق کہ اس سلسلے میں کئی بار ڈائریکٹر ہیلتھ کو درخواستیں بھیج دی ہیں لیکن انہوں نے کوئی اقدامات نہیں کئے ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ساتھ چار ایمبولینس ہیں جن میں صرف ایک ایمبولینس کار آمد ہے ایک ٹویٹا ہائی لکس ایمبولینس ایجنسی سر جن ٹھیک کرنے کی غرض سے ساتھ لے گئے ہیں جو ابھی تک ہسپتال کو واپس نہیں کی گئی ہے جبکہ ایک لینڈ کروزر ایمبولینس اور ایک ٹویٹاہائی لکس ایمبولینس ہسپتال میں خراب کھڑ ے ہیں ہسپتال ذرائع نے بتا یا کہ کئی بار انہوں نے ڈائر یکٹر ہیلتھ کے اعلیٰ حکام کو درخواستیں بھیج دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے بتا یا کہ ایمرجنسی کی صورت میں وہ بھی مشکلات سے دو چار ہو تے ہیں کیونکہ عوام انکے خلاف احتجاج کر تے ہیں ذرائع نے بتایا کہ الیکشن مہم کے دوران ہسپتال کے پاس تمام ایمبولنس گاڑیاں درست حالت میں ہونی چاہئے تاکہ بوقت ضرورت کام آسکے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -